اتوار, 05 مئی 2024


معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں،مریم نواز

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی ہونے والی باتیں مریم نواز نے انگریزی روزنامے کے صحافی کو بتائی تھیں جس پر مریم نواز نے اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق نےمریم نوازپرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment