اتوار, 05 مئی 2024


عمران خان نے اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخر کیا

 

عمران خان نے اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخر کیا

ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف چھپنے والی خبر جھوٹی ہے تاہم جھوٹی خبر دینے والے کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے ، مسلم لیگ نواز عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کیا جائے گا ۔

عمران خان نے اپنی اصلیت جاننے کے بعد دھرنا موخر کیا ۔ ملک میں لاک ڈاﺅن کی اجاز ت کسی کو بھی نہیں مل سکتی ۔ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment