اتوار, 05 مئی 2024


پاکستانی قوم متحد اور پاک افواج کی پشت پر ہے،ڈاکٹرعبدالقدیر...

ایمز ٹی وی (لاہور) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےکہا ہےکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اس بات کو کسی کو بھولنا نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حدود کی وجہ سے دنیا میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پوری پاکستانی قوم متحد اور پاک افواج کی پشت پر ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمرانوں کو اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی ایجنڈا ترتیب دیں اور اپنی سیاست کو دوسرے نمبر پر رکھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment