ھفتہ, 04 مئی 2024


ریلویز ہیڈکوارٹرز میں ٹرین سیفٹی آپریشن پراہم اجلاس

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلویز ہیڈکوارٹرز میں ٹرین سیفٹی آپریشن کے حوالے سے دوسرے روز بھی اہم اجلاس منعقد ہوا ۔


اجلاس میں حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کرنے کے حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ کا قیام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے


جس میں پاکستان ریلویز کے ہر شعبے کیلئے علیحدہ علیحدہ ریسرچ کی جاسکے ۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے میں ٹریننگ کے معیار کو بھی مزید بہتربنایاجائے تاکہ ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت احسن طریقے سے کی جاسکے ۔بیرونِ ممالک ٹریننگ کیلئے جانے والے ٹیکنیکل سٹاف کو 15دِنوں کے بجائے زیادہ مدّت کیلئے بھجوایا جائے تاکہ وہ اچھی طرح ٹریننگ حاصل کر کے پاکستان ریلویزکے نظام کو بہتر انداز میں آپریٹ کر سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment