ھفتہ, 04 مئی 2024


فیکٹری کے بڑے حصے کو آگ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا


ایمز ٹی وی(لاہور) راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جن کی جانب سے مسلسل آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ریسکیو اہلکاروں نے واقعے میں دو مزدوروں کے جاں بحق جب کہ ایک کو زخمی حالت میں نکالنے کی تصدیق کی ہے، جاں بحق مزدوروں کی شناخت جاوید اورجہانزیب کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی خضر کی حالت تشویش ناک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment