جمعہ, 03 مئی 2024


پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

ایمز ٹی وی(فیصل آباد )چک جھمرہ میں مبینہ بجلی چوروں نے میٹر ریڈر پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کا میٹر ریڈر سلیم چک جھمرہ کے علاقے میںگیا تو اسے شک گزرا کہ ایک جگہ پر بجلی چوری کی جا رہی ہے اور وہاں لگے میٹر کے آ گے جھاڑیاں اور خاردار تاریں بھی موجود تھیں جنہیں ہٹانے کا کہنے پر مبینہ بجلی چوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میٹر ریڈر زخمی ہو گیا۔

ترجمان فیسکو کے مطابق میٹر ریڈر رانا کلیم شدید زخمی ہوا ہے جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment