جمعہ, 03 مئی 2024


بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی

ایمزٹی وی(لاہور) رائیونڈ روڈ پر نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد ملبے تلے دب گئے، متعدد افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ریسکیورضاکاروں کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے گاڑیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ریسکیورضاکارامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متبادل راستے کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment