اتوار, 05 مئی 2024


پیپلزپارٹی پنجاب میں کمزور ہوگئی

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کو وسطی پنجاب کا صدر جب کہ ندیم افضل چن کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا۔

بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی رہنما جمیل سومرو نے بتایا کہ پارٹی چیرمین نے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر اور ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب وسطی پنجاب کے نئے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں کمزور ہوگئی ہے لیکن مخالفین سے کہوں گا کہ پیپلزپارٹی روایت ہے اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment