اتوار, 05 مئی 2024


چچاعمران پر بات نہیں کرنا چاہتا،بلاول بھٹو

 

ایمز ٹی وی(لاہور)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے، بھرپور استقبالی جلسہ کریں گے۔ چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتا، صحافی مجھے پھنسا لیتے ہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماء اشرف بھٹی کی رہائش گاہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ جمہوری احتساب ، خارجہ پالیسی، سی پیک اور دہشتگردی کے خاتمے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے، تاریخ کا تعین پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری کے استقبال کیلئے لاہور، کراچی یا لیاقت باغ میں جلسہ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان نون لیگ پلان بن چکا ہے، چودھری نثار امن قائم کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ بھائی قتل ہو رہے ہیں، سیاسی قیادت کو ان سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے میرٹ پر ہی فیصلہ کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتے، صحافی انہیں پھنسا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے چار مطالبات پیش کردیئے ہیں، ہماری توجہ صرف جمہوری احتساب، خارجہ پالیسی، سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے بیدیاں روڈ پر امام بارگاہ دربار حسین پر چہلم کی مجلس میں شرکت بھی کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment