جمعہ, 03 مئی 2024


پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کی مالیت خاکستر

 

ایمز ٹی وی ( لاہور )صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سگیاں پل کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

لاہورمیں سگیاں پل کے قریب تاج کمپنی چوک پر واقع پلاسٹک کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے لمحوں میں پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو1122 کی آٹھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ10نومبرکولاہور میں راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہےاور اب تک اس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment