ھفتہ, 04 مئی 2024


راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی روایت قائم کر دی

ایمز ٹی وی(لاہور) جنرل (ر ) راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی روایت قائم کر دی ، فوجی کمان کے ساتھ ہی آرمی ہاﺅس بھی چھوڑ دیا ۔


آج آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے جنرل راحیل شریف نے جہاں پاک فوج کی کمان سونپ کر تارٰیخ رقم کی وہی انہوں نے آرمی ہاﺅس خالی کر ایک اور تاریخی باب رقم کر دیا ہے ۔انہوں نے فوجی کمان کے ساتھ ہی آرمی ہاﺅس بھی چھوڑ دیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے تبدیلی کمان کے بعد آرمی ہاﺅس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ دفتر گئے وہاں سے ذاتی سامان لیا اور لاہو رروانہ ہو گئے ۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دو ہفتے قبل ہی اپنا سامان آرمی ہاﺅس سے لاہور منتقل کرلیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment