اتوار, 24 نومبر 2024


کمرہ عدالت میدان جنگ بن گیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) قتل کے مقدمہ کی پیروی کیلئے سیشن عدالت میں پیش ہونے والے وکلاءنے اپنی ہی عدالت لگا لی اور معمولی تلخ کلامی پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش ہو گئی جس کے باعث کمرہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔
قتل کے مقدمہ میں فریقین کے وکلاءایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں پیشی پر آئے تھے کہ اس دوران آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو بات ہاتھ پائی تو پہنچ گئی اور وکلاءنے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ کمرہ عدالت میں موجود دیگر ساتھی وکلاءنے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش بھی کی تاہم وہ ناکام رہے۔
پاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آ گیا ہے۔ ملوث وکلاءکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بار کونسلوں کے سربراہان کو بلا کر میٹنگ کریں گے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمرہ عدالت میں جج سے بدتمیزی اور دست درازی جیسے معاملات کو 30 دنوں میں حل کیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment