جمعہ, 03 مئی 2024


حادثے کے فوری بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ کی سڑکوں پر شراب کی نہریں جاری ہو گئی، شراب سے بھرا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلیں بکھر گئیں۔سینکڑوں بوتلیں ٹوٹنے سے سڑک پر شراب کی بھرمار ہو گئی ۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوٹ لدھا حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک بجری والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک پر الٹ گئیں اور پھر ٹرک میں رکھی شراب کی 5ہزار بوتلیں سڑک پر بکھر گئیں ۔ اوباش افراد موقع کو غنیمت جا ن کر زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے شراب کی بوتلیں سمیٹنے میں مصروف ہو گئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کوٹ لدھا میں حافظ آباد روڈ پر پیش آیا ، ایک ٹرک میں شراب کی 5ہزار بوتلیں لوڈ تھیں جبکہ دوسرا ٹرک بجری سے لدھا ہوا تھا تاہم تصادم کے بعد سڑک پر شراب کی بوتلیں بکھر ی تو لوگوں نے پولیس کو اطلا ع دی جس کے بعد جوانوں نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی شراب کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم حادثے کے فوری بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment