اتوار, 28 اپریل 2024


انوار الحق کے بھائی اور والد بھی مشکوک

 

ایمز ٹی وی(لاہور) مال روڈ دھماکے کے مرکزی ملزم انوار الحق کے خاندان کا نادرا ریکارڈ مشکوک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
گزشتہ ماہ مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سہولت کار ی کے الزام پر گرفتار مرکزی ملزم انوار الحق کے خاندان کا نادرا ریکارڈ مشکوک نکل آیا، ریکارڈ جانچنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ملزم کے والد اور بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی درج ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انوار الحق اپنے چاروں بھائیوں میں سب سے بڑا ہے تاہم نادرا ریکارڈ میں چاروں بھائیوں اور والد کی تاریخ پیدائش ایک درج ہے ۔ انوار الحق کے والد اور بھائیوں نے مختلف اوقات میں نادرا سے اپنی شناختی کارڈ بنوائے جن پر مستقل اور عارضی پتہ عنایت کلے مہمند ایجنسی کالکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا ریکارڈ دیکھنے کے بعد گرفتار ملزم انوار الحق سے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور مختلف حوالوں سے تحقیقات جاری ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment