منگل, 09 جولائی 2024


سابق وزیرِاعظم کی 2018 تک کے لئے لندن روانگی

 

ایمز ٹی وی (لاہور)جاتی امرا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزرا نے نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وفاقی وزرا نے نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس دوران تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام پارٹی کارکنان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ گزشتہ روز شہبازشریف نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کنبے سے مشاورت کریں کیونکہ ایک دو مشیر نے گاڑی اور عہدے کے لیے غلط مشورے دیئے۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے بھی ملاقات کرکے انہیں پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جب کہ حنیف عباسی نے نوازشریف کو عمران خان نااہلی کیس سے بھی آگاہ کیا۔

نوازشریف سے ملاقات میں حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی دور نہیں آپ جلد خوشخبری سنیں گے جس پر نوازشریف نے حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کل لندن روانہ ہوں گے۔ انہوں نے قومی ایئرلائنز کا ریٹرن ٹکٹ لے لیا ہےجس کے مطابق ان کی واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کینسر کا علاج جاری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment