بدھ, 03 جولائی 2024


سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد

 

ایمزٹی وی(پنجاب)پنجاب حکومت نے بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک آسامیوں پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 14 ستمبر تک مشتہر آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اہم آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment