جمعہ, 26 اپریل 2024


نواز شریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے پاکستان کی فوج کو بدنام کرتا ہے

 

ایمزٹی وی(چکوال)چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری پر جواب دینے کے بجائے فوج کو بدنا م کر رہے ہیں اور سعودی عرب جا کر ان لوگوں کے گھٹنے پکڑتے ہیں کہ بچا لو ۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں 800ارب کی پراپرٹی خریدی اور ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں 25ارب روپے کے لیے ذلیل کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی 9 تاریخ کو ن لیگ کو ووٹ ڈالیں گے ان سے ایک سوال پوچھیں ،اگر آپ کے گھر چور آتا ہے ،چوری کرتا ہے ،آپ اگر اس چور کر پکڑ لیں تو اس کے ساتھ کیا کریں گے ؟،اس کے گلے میں ہار ڈال کر لڈو کھلائیں گے یا چھتر مار کر پولیس کے حوالے کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی چور کو عزت بھی دیتا ہے ،جو آپ کے محنت کی کمائی چوری کرے ،اس کو عزت نہیں دی جاتی ،نواز شریف 300ارب روپے چوری کرتے پکڑا گیا ، نواز شریف نے اس قوم کا پیسا چوری کر کے باہر لے گئے ،اس بات کا جواب دینے کے بجائے وہ کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ؟۔
چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے پاکستان کی فوج کو بدنام کرتا ہے اور سعودی عرب جا کر گھٹنے پکڑتا ہے کہ مجھے بچا لو ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ آج پاکستانیوں کو ذلیل کر رہا ہے ، اگر ہم امریکہ سے پیسے نہ لیتے تو آج اس ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں جھوٹا اور دھوکے باز کہہ رہا ہے ،ہم جھوٹے نہیں بلکہ نواز شریف جھوٹا ہے اور اس کی وجہ سے ذلت کا سامنا ہمیں کرنا پڑتا ہے ۔عمران خان نے کا کہ جو پاکستانی باہر سے ملک میں پیسہ بھیج رہے ہیں ،انہیں کتنی ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ہم ایک خود دار قوم بن کر رہنا چاہتے ہیں ،امریکہ افغانستان میں سولہ سال تک کامیاب نہ ہوسکے تو پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا کیونکہ اس ملک کے حکمران جب باہر ہاتھ پھیلائیں گے تب تک کبھی بھی اس قوم کو عزت نہیں ملے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک قوم اپنی عزت نہیں کرتی ،دنیا اس قوم کی عزت نہیں کرتی ،کوئی بھی عزت دار کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ،آپ ایک بار کسی سے قرضہ لے لیں ،دو بار لے لیں لیکن اگر تیسری بار کسی رشتے دار سے بھی قرضہ لیں گے تو وہ ایسی نظر سے دیکھے گا کہ آپ کو ذلت محسوس ہو گی ۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ یہ ہی عظیم قوم بنے گی ،ایک دن آئے گا ہرے پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے گی ،مجھے افسوس ہوا کہ ٹرمپ 25ارب کے پیچھے پاکستان کو ذلیل کر رہا ہے ،پچیس ارب کے دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے کے دو ٹاور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط ایف بی آر اور نیب بنا کرامیر لوگوں سے پیسہ اکٹھا کریں گے اور کرپٹ لوگوں سے بھی پیسے نکلوائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے دبئی میں پچھلے چار سالوں میں آٹھ سو ارب روپے کی پراپرٹی لی ہے اور امریکہ ہمیں پچیس ارب کے پیچھے ذلیل کر رہا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ آپ کو 200ایماندار لوگ چاہئیںپھر سسٹم ٹھیک ہو جائے گا ،ایک ایماندار آئی جی نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کو ایسا بنا دیا کہ آپ کو لگے گا کہ آپ یورپ میں چلے گئے ہیں ،خیبر پختونخواہ میں ڈپٹی کمشنر کھلی کچہریاں چلا رہا ہے ،تبدیلی یہ ہوتی ہے کہ انتظامیہ عوام کی زندگی آسان کرے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment