جمعرات, 20 ستمبر 2018


لاہور میں عمران خان کی جان کو خطرہ

 

ایمزٹی وی(لاہور)پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ عمران خان تحریک انصاف کی رکن سازی مہم کے دوران ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment