Print this page

سانحہ ماڈل ٹاؤن , مزید پولیس آفیسرز عہدوں سے فارغ

 

لاہور:پنجاب حکومت نے سانحہ ما ڈل ٹاون کے تناظر میں پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔زرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے تناظر میں ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے مزید 5افسران کو ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اویس ڈی بنائے جانے والے افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔ہٹائے جانیوالے چند پولیس افسران ایف آئی اے اور موٹروے میں تعینات ہیں۔سابق آئی جی پنجاب طاہر خان نے ان افسران کو عہدے سے ہٹانے کے بجائے ٹرانسفر کردیا تھا لیکن نئے آئی جی پنجاب نے انہیں عہدوں سے ہٹایا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں