جمعہ, 26 اپریل 2024


بےرحم لوگوں نے ماں کی آغوش اجاڑ دی

 

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں سے 2 روز قبل کم سن بہن بھائی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں دو روز قبل جڑانوالہ سے اپنے ننھیال آنے والے 2 سالہ خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو ملزمان نے اغوا کرلیا تھا اور انھیں بےدردی سےقتل کرنے کے بعد لاشیں نالے میں پھینک دی تھیں

۔پولیس نے بچوں کے والد شکیل کی مدعیت میں تھانا بھکی میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔جس کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ جہا نزیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوٸے بچوں کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے اپنے تمام تر وساٸل بروے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزمہ نبیلہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment