Print this page

ساہیوال میں انسانی سوزواقعہ، عوام سراپاء احتجاج

 

ساہیوال: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ساہیوال واقعے کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین اور عام شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تسلیاں ورثاء کو مطمئن نہ کرسکیں۔ ساہیوال میں ورثاء نے جی ٹی روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ورثاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی احتجاج جاری رہے گا۔
ادھر لاہور میں بھی مظاہرین نے چونگی امر سدھو کے مقام پر فیروز پور روڈ کو دونوں طرف سے بند کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ میٹرو بس سروس بھی بند ہوگئی۔
مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ انصاف ملنے تک لاشوں کی تدفین نہیں ہوگی۔ ہماری ایف آئی آر متعلقہ تھانہ میں دینے کی بجائے لاہور میں درج کروانے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے ہماری ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے مرنے والوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں