Print this page

ریلوےکےڈرائیورنےسینکڑوں مسافروں کی جانیں دائوپرلگا دیں

لاہور:ریلوے ڈرائیور نے خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر سینکڑوں مسافروں کی جانیں دائو پر لگا دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سو شل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجن نمبر 4919 میں ڈرائیور نے خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا رکھا ہےاور انہیں مزید رفتار بڑھا نے کا کہتا ہے جبکہ خود خواتین کی مختلف سٹائل سے ویڈیو بنا رہا ہے۔
اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈرائیور بھی موجود نہیں ۔ ریلوے میں ٹرین انجن چلانے کیلئے خواتین بھرتی ہی نہیں ہیں جبکہ ریلوے انجنوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پا بندی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں