پیر, 26 اگست 2019


بلوچستان میں ریلوے لائن پر بم دھماکہ

بلوچستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ریلوے لائن پر بم دھماکے کے باعث مسافر ٹرین میں سوارکم از کم چار افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ہیں۔
 
ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ریلوے لائن پر دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزررہی تھی. ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 
راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو ربی کینال کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 5 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں، چار سو فٹ کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔
 
ھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشیں متاثرہ بوگیوں سے نکالیں، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کیا گیا۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment