جمعہ, 26 اپریل 2024


شہباز شریف کی پیشی، وکلاء عدالت چھوڑکرچلےگئے

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزاہ حمزہ شہباز آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے دونوں شخصیات کو آج طلب کیا تھا، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہا تمام وکلاء موجود ہیں گواہ کی شہادت ریکارڈ ہوگی جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم بار کے نمائندے ہیں اور پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

فاضل جج نے وکیل کو کہا میرے پاس ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں آیا جس پر شریف فیملی کے وکلا نے کہا ہڑتال کے باعث ہم عدالت چھوڑ کر جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے 14 فروری کو ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment