ھفتہ, 27 اپریل 2024


نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا

 
 
لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز اور بیٹیوں رابعہ اور جویریہ کو بھجوایا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا، سوالنامہ میں تینوں سے 2008 تا 2017 تک کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔
 
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز کو بھجوائےگئے نیب کے سوالات سامنے آگئے، سوالنامہ میں نصرت شہباز سے 2008 تا 2017 تک کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔
 
نیب سوالنامہ کے مطابق نصرت شہباز بتائیں دیگر ممالک سےآنےوالی آمدن کےذرائع کیاہیں؟ کس کمپنی سےکتناپیسہ آیا، کس کمپنی میں ان کےکتنےشیئرزہیں۔
 
سوالنامہ میں کہا گیا نصرت شہباز کو جوتحفےتحائف موصول ہوئےان سےآگاہ کریں اور بتائیں ماڈل ٹاؤن وڈونگاگلی رہائش گاہ کی خریداری کےذرائع کیاہیں۔
 
شہبازشریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی سے بھی دو ہزارآٹھ سے دو ہزار سترہ تک کےذرائع آمدن کا پوچھاگیا جبکہ دیگرممالک سے آنےوالی آمدن کےذرائع، کمپنیوں سےملنے والی رقم اور تحفوں سےمتعلق بتانے کا کہا گیا ہے
 
نیب کے مطابق رابعہ عمران بتائیں کس کمپنی یا ادارے سے کتنی تنخواہ ملتی رہی۔
 
خیال رہےنیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا ہیں ، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔
 
گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔
 
یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔
 
نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔
 
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment