ھفتہ, 27 اپریل 2024


حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنےآگئیں

لاہور : نیب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے لے آئی ، حمزہ شہبازکے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے۔

نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس میں کل 4 لاکھ 14 ہزار 15 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، حمزہ شہباز کو 1 جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ 4 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر سے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے، 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے زریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

نیب لاہور کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹ جبکہ زاتی 12 اکاونٹ سے متعلق تفتیش بھی کرنی ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment