اتوار, 28 اپریل 2024


آئندہ تعلیمی سال سےاسکول طلباکوعملی کتابیں نہ دینےکافیصلہ

پنجاب محکمہ تعلیم نےاگلے تعلیمی سال میں اسکول طلبا کو عملی کتابیں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے محدود فنڈز کی وجہ سے عملی کتا بیں نہیں دی جائینگی۔

حکومت کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو محدود فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجو کیشن کے مراسلے کے مطابق اسکولوں میں اساتذہ کو صرف پڑھانے کے لئے میٹریل دیا جائے گا۔ پریکٹیکل بکس طلباخود خریدیں گے۔

اس سے قبل سرکاری اسکولوں کے طلبا کو ہر سال محکمہ کی جانب سے مفت پریکٹیکل بکس بھی دی جاتی ہیں۔

محکمہ اسکول ایجو کیشن نے آئندہ تعلیمی سال کیلئے عملی کتابوں کا آرڈر نہیں دیا۔ مہنگائی کے مارے طلبا پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ پنجاب بھر سے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں کو عملی کتابیں خود خریدنا ہونگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment