پیر, 18 نومبر 2024


راولپنڈی میں بند تعلیمی ادارےکل سےکھولنےکافیصلہ

اسموگ کے باعث راولپنڈی میں بند تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں منگل 19 نومبر سے راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلے کا اطلاق راولپنڈی ڈویژن، اٹک ، جہلم اور چکوال پر ہوگا۔ تمام طلبا، اساتذہ اور اسٹاف کو کل سے تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلہ کی وجہ راولپنڈی میں اسموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہے۔ ضلع مری میں تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی تجویز پر جاری کیا گیا۔ فیصلہ عوامی مفاد کیں کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment