جمعہ, 03 مئی 2024


قائد اعظم سولرپارک فوج کے حوالے!

ایمز ٹی وی (بہاولپور) قائد اعظم سولر پارک کے سیکیورٹی انتظامات فوج کے حوالے کرنے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرویلنس کرنے اور ارد گرد کے علاقے کو ریڈ ذون قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آرمی نے تمام نیشنل پراجیکٹس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے کے لیئے ایک اسپیشل فورس قائم کی ہے۔قائد اعظم سولر انرجی پراجیکٹ کی ہوائی سرویلنس کے لیئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر سفارش بھجوائی گئی اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ قائد اعظم سولر پارک کے اردگردایریا کو سیکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے ریڈ زون قرار دیئے جانے کے بارے میں بھی فوری طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment