جمعہ, 03 مئی 2024


پالپا اور پی آئی اے کا احتجاج بدستور جاری

ایمز ٹی وی ( لاہور) پالپا اور پی آئی اے حکام کے تنازع کے باعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا عمل بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف بیشتر مسافروں نے نجی اور غیر ملکی ایئر لائنز سے سفر کو ترجیح دینا شروع کردی ہے ۔ لاہور ایئر پورٹ حکام کے مطابق آج لاہور سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی چار پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں ، ان میں رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 671، مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709، ملتان جانے والی پرواز پی کے 385اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 381شامل ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment