جمعہ, 03 مئی 2024


اورنج میٹرو ٹرین منصوبے میں کام کرنے والی کرین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 مزدور جاں بحق

ایمز ٹی وی (لاہور) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین ٹریک کے لیے کام کرنے والی کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے سے 2 مزدور جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران ایک کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غلام شبیر اور انور کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ناروال سے ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےہمدردی اور تعزیت کی ہے، انہوں نے زخمی مزدورکوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے حادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment