جمعہ, 03 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پنجاب میں فلائٹ آپریشن معطل کردئیے گئے

ایمز ٹی وی (لاہور)پنجاب کے مختلف حصے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک مقامی اور چار بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں ، ملتان ائیرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ۔ پنجاب کےمختلف شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں ، دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔ مدینہ ، جدہ اور ابوظہبی سے آنے والی تین پروازیں جبکہ لاہور سے ابوظہبی اور کراچی جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ اس کے علاوہ 5 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں ۔ دھند کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ۔ کراچی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی جبکہ دبئی سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو واپس بھیج دیا گیا ۔ ادھر موٹر وے کے بعض علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے خانقاہ ڈوگراں تک حد نگاہ صفر سے 20 ، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک 100 سے 150 ، فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹر وے تک 100 سے 150 جبکہ جی ٹی روڈ پر لاہور سے پشاور تک حد نگاہ 100 سے 150 میٹر تک ہے ۔ نیشنل ہائی وے پر پتوکی سے ساہیوال ، ملتان، بہاولپور اور احمد پور شرقیہ تک حد نگاہ صفر تک پہنچی ہوئی ہے ، ترجمان موٹر وے نے اپیل کی ہے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment