جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ثبوت کے ساتھ بات کروں تو نیب کے پسینے چھوٹ جائیں، شہباز شریف

 
ایمز ٹی وی (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب کا لینڈ ریکارڈ سسٹم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ثبوت کے ساتھ بات کروں گا تو نیب کے پسینے چھوٹ جائیں گے ، نیب گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہا ہے اور اسے ہر معاملے میں سہولت فراہم کی ہے ۔ اس سے پہلے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سولر سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب ، سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اورصاف پانی پراجیکٹ کے لئے واٹر فلٹریشن سولر انرجی سے چلانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔ جرمن کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈرسمین نے سولر انرجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سولر انرجی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔ پنجاب میں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا ۔ چھوٹے کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلز کی فراہمی سے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment