جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


نیب کو کسی کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے، رانا مشہود

 
ایمز ٹی وی (سرگودھا) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ نیب میں کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں لیکن انہیں کسی کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات کا پتہ انہیں میڈیا کے ذریعے چلتا ہے، کیا نیب والوں میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ خود بتائیں، نیب والوں کے پاس 6 ہزارانکوائریاں ہیں، کیا رانا مشہود ان لوگوں کا اس قدر پسندیدہ ہے کہ اس کے خلاف خبریں دیتے رہتے ہیں، نیب کو کسی پر بغیرتحقیق اور ثبوت الزامات لگانے کا حق نہیں ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ نیب ایک آئینی ادارہ ہے، اس کا کام پوائنٹ اسکورنگ کرنا نہیں، نیب کو کسی کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے، کچھ لوگ اس ادارے میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، وہ لوگ جو پرویزمشرف کے دورمیں بھرتی ہوئے تھے ان سے ملک اور پنجاب میں ہونے والی ترقی دیکھی نہیں جا رہی ہے ، ایسے لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment