بدھ, 01 مئی 2024


تحریک انصاف نے اثاثوں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

 
ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی 5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات فراہم کیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں لہذا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرے۔
درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے حلقہ 119، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے حلقہ این اے 21 اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کے لئے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی کا کہنا ہے کہ ہم ثابت کریں گے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور پھر مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment