منگل, 07 مئی 2024


انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی۔ آئی ایس پی آر

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی ہے جس سے پاک افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحدی معاملات پر امن طریقے اور مشاورت سے طے کرنے پراتفاق ہوا ہے جس سے پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام میں تیزی آئے گی جب کہ یہ اسٹریٹجک اقدام بارڈرمینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہے

واضح رہے کہ انگوراڈا چیک پوسٹ پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان اور افغان صوبے پکتیکا کے درمیان واقع ہے جو انتہائی عسکری اہمیت کی حامل ہے جب کہ ماضی میں یہ علاقہ افغان شدت پسندوں کے پاکستانی علاقوں میں حملوں کاراستہ بنارہا مگر پاک فوج کی طرف سےاس اہم چیک پوسٹ کاکنٹرول سنبھالنے کے بعد سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ پاک فوج نے اس چیک پوسٹ پر 4 کروڑ کی لاگت سے ٹرمینل گیٹ بھی لگایا تھا جس سے افغانستان سے آنے والے لوگوں اور ان کے سامان کی نگرانی کی جاتی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment