ھفتہ, 04 مئی 2024


اسپیکر ایاز صادق بھی حرکت میں آ گے

ایمز ٹی وی(لاہور) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن چاہے تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔ لاہورمیں افطار تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، سرتاج عزیز کو وزیر خارجہ کا درجہ حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے، ٹی او آرز کا معاملہ میز پر بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے سڑکوں پر نہیں، جس کی ثالثی کرنے کو بھی تیار ہوں۔

ایاز صادق بولے کہ اپوزیشن کو مشورہ دوں گا کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے چین سرمایہ کاری سے بھاگ جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment