ھفتہ, 04 مئی 2024


مریم نواز اک اور نئے الزم کی زد میں

ایمزٹی وی(لاہور) ڈاکٹرعظمٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی نے ان کی گاڑی کو سامنے سے ٹکر ماری جب کہ اہلکاروں نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بچوں کے ہمراہ گلبرگ سے گزر رہی تھی اس دوران ایک وی آئی پی شخصیت کے اسکواڈ میں شامل پولیس وین نے سامنے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر میں گاڑی سے اتری تو ہمیں سڑک سے ایک طرف ہٹا دیا گیا اور مسلح اہلکاروں نے مجھ پر اور بچوں پر بندوقیں تان لیں۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکول میں شامل دوسری گاڑی ہمارے قریب آکر رکی جس میں سوار اہلکاروں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر عظمی کا کہنا تھا کہ جب میں نے پوچھا یہ کون سی وی آئی پی

شخصیت ہیں جس پروٹوکول میں سے کسی نے بتایا کہ یہ مریم نواز ہیں، گاڑیاں جس گھر میں رکی انہوں نے بھی کہا کہ مریم نواز آرہی ہیں اور گھر والوں نے یہ بھی کہا ہم آپ کا نقصان پورا کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بھی میرے بچوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی جب کہ عام شہری کی کوئی زندگی نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد میں ہیں اور کچھ دیر بعد لاہور روانہ ہوں گی اس لئے ڈاکٹرعظمیٰ کی جانب سے مریم نواز کے اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر اور گارڈ کی بدتمیزی کا دعویٰ بے بنیاد ہے جب کہ مریم نواز نے خود بھی ڈاکٹر عظمیٰ کے دعوے کو حقیقت سے برعکس قرار دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment