ھفتہ, 04 مئی 2024


آج رات 12 بجے رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہو جا نئے گے

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی رات 12 بجے ختم ہوجائے گی لیکن سندھ حکومت نے اب تک اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔

رینجرزاختیارات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہوتا نظرآتا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی کی رات 12 بجے ختم ہوجائے گی لیکن سندھ حکومت اس معاملے پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔

سندھ حکومت نے رینجرز کو 77 دن کے لیے خصوصی اختیارات دیئے تھے اور اب اس کی توسیع کے لیے محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 جولائی کو مدت ختم ہونے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ خصوصی اختیارات کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کرکے رینجرز کو اختیارات سونپے تھے جس کے تحت رینجرز کو دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے اختیارات حاصل ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment