اتوار, 05 مئی 2024


سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب بخاری طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شعیب بخاری طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جنہیں جمعہ کے روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ترجمان کے مطابق شعیب بخاری کی نماز جنازہ بعد نماز عشا ادا کی جائے گی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شعیب بخاری کا شمار پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا جو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے علاوہ لیبر منسٹر اور ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر بھی رہ چکے تھے۔ 2008 سے 2013 کے درمیان انہوں نے بطور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائز کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں خرابی صحت کے باعث انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

شعیب بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے علاوہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment