اتوار, 05 مئی 2024


امجد صابری کے 3 قاتل گرفتار سی ٹی ڈی کا دعویٰ

ایمزٹی وی (کراچی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے امجد صابری قتل کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

امجد صابری کو جس پستول سے قتل کیا گیا وہ کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ

پولیس کے مطابق امجد صابری کے قتل میں 5 ملزمان ملوث ہیں جن میں سے سی ٹی ڈی نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان سے تفتیش کے بعد کراچی کے کئی علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے جس کے نتیجے میں کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی اداروں نے ان لوگوں سے بھی تفتیش کی ہے جن کی قتل سے چند روز پہلے امجد صابری سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں جب کہ تحقیقاتی ادارے اب تک حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

امجد صابری قتل کی ٹوپی بھی متحدہ کے سرپر فٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، فاروق ستار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیا گیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امجد صابری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment