پیر, 06 مئی 2024


بلاول بھٹو قائم علی شاہ ملاقات اختیارات کے حوالے سے بات چیت

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں رینجرزکے قیام اورخصوصی اختیارات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزرا کی کارکرد گی سمیت شہرقائد میں صحت و صفائی کی صورتحال پربریفنگ دی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کورینجرزاختیارات کا معاملہ آئین وقانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment