پیر, 06 مئی 2024


اختیارات میں توسیع نہ دینے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار برہم

ایمزٹی وی(کراچی) اختیارات نہ ملنے پر رینجرز نے سندھ میں ججوں کے علاوہ تمام اہم شخصیات کی سکیورٹی واپس لینا شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں اہم شخصیات کی سکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو واپس بلایا جا رہا ہے، صرف ججوں کو ہی سکیورٹی دی جا رہی ہے، وزراء، ارکان سمبلی اور غیر ملکیوں سمیت دیگر تمام وی آئی پیز کو مہیا کی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی گئی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment