پیر, 06 مئی 2024


کل دبئی میں کیا فیصلے ہونے والے ہیں

ایمزٹی وی(کراچی) حکومت سندھ صوبہ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی،

امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے

جس میں رینجرزکے سندھ میں قیام میں توسیع کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کی توثیق کی جائیگی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس جولائی کے آخرمیں یا اگست کے پہلے ہفتے میں بلایا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی سربراہ سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین سندھ اسمبلی کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی ہے، نثارکھوڑو کے ترجمان کے مطابق یہ ہدایت انھوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment