منگل, 07 مئی 2024


مراد علی شاہ نے افسر شاہی کی لگام کھینچ دیں

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے حاضریوں اور ملاقاتوں سے فراغت کے بعد افسر شاہی کی لگا میں کھینچ دیں ۔افسران کی چھٹیاں بند کر کے انہیں صرف اورصرف کام پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ نئی بھرتیوں پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی۔

سندھ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تقرریاں اور تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔سید مراد علی شاہ نے ترقیاتی اسکیموں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری کی شرط بھی ختم کردی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مختلف جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کہا کہ جس محکمہ میں کام سست ہو گا اس کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ مراد علی شاہ نے افسران کی چھٹیاں بند کرکے ترقاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم سنایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ترقیاتی پیکیج کے منصوبے جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ فنڈز خرچ نہ ہوئے تو ذمہ دار افسر کیخلاف ایکشن ہوگا ۔ انہوں نے صحت کے چھیاسی منصوبے دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔

مراد علی شاہ نے حکومت کی ساٹھ قیمتی گاڑیوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئےان کا جلد پتا لگانے کی بھی ہدایت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment