منگل, 07 مئی 2024


سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلال اکبر

ایمزٹی وی(کراچی) ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بہتربنائی جائے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ ہائی کورٹ میں وکلا رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین سے ہمدری ہے اور ہم وکلا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ وکلا اورعدالتوں کی سیکیورٹی مؤثر بنائی جائے گی اور سندھ ہائی کورٹ اوراس کی تمام ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایاجائے گا۔

ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی کورٹ میں آمد ورفت کے غیر ضروری تمام راستے بند کردیئے جائیں گے جب کہ واک تھرو گیٹس پر پولیس کی مزید نفری تعینات کی جائے گی۔

دوسری جانب سانحہ کوئٹہ اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سیکیورٹی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایس اسی پی ضلع جنوبی ، متعلقہ ایس ایچ اورز اور انسداد دشہت گردی عدالتوں کے ججز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی

اور پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ریپڈ رسپانس فورس بھی تعینات کی جائےگی۔ اجلاس میں عدالتوں کے گرد اونچی چوکیاں قائم کرنے اور شارع پروین رحمان پر پولیس گشت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment