جمعہ, 03 مئی 2024


رات کی تاریکی میں کراچی کا دورہ

ایمزٹی وی(کراچی) مراد علی شاہ نے پل پر کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور شہر میں صفائی کے نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی

کراچی سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر بلدیات جام خان شورو اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں

وزیر اعلی نے پل پر کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں صفائی کے نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی

۔ مراد علی شاہ نے عزیز آباد کے قریب رک کر ایک اسٹال سے پاکستانی جھنڈے والے بیج بھِی خریدے ۔ بعد میں انہوں نے حسین آباد کی فوڈ سٹریٹ میں نہاری کھائی

وزیراعلیٰ سندھ تین گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد واپس وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment