جمعہ, 03 مئی 2024


نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ

ایمزٹی وی(کراچی) کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ کے قریب گشت کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی

۔ ادھر اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم برکت اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment