جمعہ, 03 مئی 2024


کراچی کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے کا عزم

ایمزٹی وی(کراچی) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اڑتالیس ملزمان کو گرفتار کرلیا.

کراچی میں پولیس نے رات گئےگلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئےدو درجن کے لگ بھگ مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کےلیے تھانے منتقل کردیا.

دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسوگوٹھ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےسولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

ادھرمبینہ ٹاؤن پولیس نے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی،جبکہ سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا.

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،24افراد گرفتار

یاد رہے گزشتہ روز شہر قائد میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان سمیت اکیس افراد کو گرفتار کیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment