جمعہ, 03 مئی 2024


گھوٹکی میں پولیس کی انوکھی سزا قلابازیاں لگاو پھر گھر جاو

ایمزٹی وی(گھوٹکی) کے علاقے خان پور میں ایک خاں صاحب کو ساس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو تھانے بلوایا۔

پہلے قلابازیاں لگوائیں پھر گانا سنتے رہے۔ رہائی کو بھی ساس کی رضا مندی سے مشروط کر دیا۔

گھوٹکی تھانے میں ٹیبل کو طبلہ بنا کر بجاتا تال سے تال ملاتا یہ ہے گھوٹکی کا کلٹی خاں جس نے ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا تو پولیس نے اسے سرکاری مہمان بنا لیا۔ انوکھی سزا بھی سنا دی۔ اہلکاروں نے پہلے ملزم کو قلابازیاں لگانے کا حکم سنایا پھر جماسٹک کے کرتب دیکھ کر لطف اٹھایا۔

ترنگ میں آئے اہلکاروں کا پھر بھی دل نہ بھرا تو گانے کی فرمائش کر دی۔ کلٹی خاں نے فرمائشیں تو سبھی پوری کر دیں لیکن جان پھر بھی نہیں چھوٹی جب تک ساسو ماں درخواست واپس نہیں لے گی بے چارے کی خلاصی نہیں ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment